17 اپریل 2015 - 03:00
ایران کی ایئر فورس کی کامیاب اجتماعی پروازیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایئر فورس سے وابستہ پچاس ہیلی کاپٹروں نے بیک وقت پرواز کا مظاہرہ کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی ایئر فورس کے کمانڈر بریگیڈیر ہوشنگ یاری نے ہمارے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ جمعرات کے روز پائلٹوں کی مشترکہ پروازوں میں مختلف قسم کے ہیلی کاپٹروں نے اپنی مہارت اور فوجی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ بریگیڈیر ہوشنگ یاری نے کہ جن کے زیر نگرانی یہ کاروائیاں انجام پائی ہیں کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ ایئر فورس کے پائلٹوں نے اجتماعی طور پر پرواز کی ہے اور پورے دو گھنٹے تک یہ کاروائی جاری رہی۔ جبکہ اس سے پہلے تک کہ اس طرح کی اجتماعی پروازیں آدھے گھنٹے سے زیادہ انجام نہیں پائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایئر فورس کے پائلٹس، فوجی اور جنگی امور میں شرکت کے علاوہ غیر فوجی مشن مثلا سیلاب اور زلزلے کے دوران متاثرین کی مدد کے علاوہ ٹریفک حادثات سے متعلق ہنگامی صورتحال کے شعبے میں بھی سرگرم ہیں ۔

.......

/169